نوائے مسیحی کو آرڈینیٹرز اور ممبرز کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں؟



 نوائے مسیحی ممبرز اور کوآرڈینیٹرز کی ذمہ داریاں درج ذیل ہیں:


خبروں کی رپورٹنگ اور شیئرنگ: پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی متعلقہ خبریں، مسائل، اور واقعات کو جمع کرنا اور نوائے مسیحی کے پلیٹ فارمز پر اپ لوڈنگ کے لیے مرکزی ڈیکس کو بھیجنا۔


مکمل معلومات کی فراہمی: مقامی سطح پر ہونے والے واقعات اور سرگرمیوں کی درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا تاکہ نوائے مسیحی انہیں بہتر طریقے سے رپورٹ کر سکے۔


تربیت اور آگاہی:ممبرز کی تربیت کرنا اور انہیں نوائے مسیحی کی پالیسیوں اور اصولوں کے بارے میں آگاہ کرنا۔



نوائے مسیحی کو متعارف کرانا:کوآرڈینیٹرز کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ مقامی چرچ، عبادتی یا دیگر اجتماعت اور عوامی پروگراموں میں خود کو نوائے مسیحی کا کو آرڈینیٹر متعارف کرکے نوائے مسیحی کے متعلق لوگوں تک معلومات پہنچائے۔


ایونٹس میں شرکت: نوائے مسیحی کے تحت ہونے والے ایونٹس، میٹنگز، اور ورکشاپس میں شرکت کرنا اور اپنی موجودگی کو یقینی بنانا۔


سوشل میڈیا پر فعال رہنا:نوائے مسیحی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کرنا، شیئرنگ کرنا، اور کمیونٹی کے ساتھ متحرک انداز میں جڑے رہنا۔


رابطے میں رہنا: کوآرڈینیٹرز اور دیگر ممبرز کے ساتھ رابطے میں رہنا تاکہ ٹیم ورک کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔


ادارے کے ساتھ مخلص رہنا:نوائے مسیحی کے مشن اور وژن کے ساتھ مکمل وابستگی رکھنا اور ادارے کے مفادات کو اپنی ذاتی ترجیحات پر ترجیح دینا۔

ادارے کی ساکھ اور عزت کا ہر ممکن طریقے سے تحفظ کرنا اور اس کے خلاف کوئی بھی عمل نہ کرنا جو ادارے کے نقصان کا باعث بنے۔


سازشوں سے بچاؤ:کسی بھی قسم کی سازشوں اور منفی سرگرمیوں کا شکار نہ ہونا اور ٹیم میں ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا۔
اگر کسی بھی قسم کی سازش یا منفی سرگرمیوں کا مشاہدہ ہو تو فوری طور پر چیئرمین کو آگاہ کرنا تاکہ بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

منفی سرگرمیوں کی رپورٹنگ:ٹیم کے اندر ہونے والی کسی بھی منفی سرگرمی جیسے کہ جھوٹ، افواہیں، گروپنگ یا انتشار پھیلانے والی باتوں کو فوری طور پر چیئرمین یا متعلقہ کوآرڈینیٹر کو رپورٹ کرنا۔
اس بات کو یقینی بنانا کہ ٹیم کے تمام ممبرز مثبت سوچ کے ساتھ کام کریں اور ادارے کے مقاصد کے حصول کے لیے یکجا رہیں۔


ادارے کی پالیسیوں کا احترام:نوائے مسیحی کی پالیسیوں اور اصولوں کا مکمل احترام کرنا اور ان پر عمل پیرا ہونا۔ادارے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہ کرنا اور ادارے کی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی