فخر مسیحی قوم محترمہ مہوش شوکت ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات

 فخر مسیحی قوم محترمہ مہوش شوکت ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات

تفصیلات کے مطابق محترمہ مہوش شوکت ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہوگئی ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر


مسیحی قوم کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی خوب پذیرائی ہورہی ہے۔

اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ  ہم محترمہ مہوش شوکت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایف پی ایس سی کا امتحان پاس کیا اور ایف آئی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات ہو گئی ہیں۔ 

چیئر مین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نواۓ مسیحی کی ٹیم کی طرف سے ان کے لئے نیک تمناؤں اور دعاوں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے ہمارے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تعلیم میں دلچسپی لیں اور مقابلے کے امتحانات میں حصہ لیں اور اپنے پیارے ملک کی خدمت کریں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم