یورپین کیمشن کا خط، ہماری آوازاعلیٰ ایوانوںمیں سنے جانے کا غمازی ہے؛ واٹسن گل

یورپین کیمشن کا خط، ہماری آوازاعلیٰ ایوانوںمیں سنے جانے کا غمازی ہے؛ واٹسن گل

یوروپین کمیشن کی جانب سے ہمیں لکھا جانے والا خط اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہماری آواز اعلی ایوانوں تک سنی جارہی ہے۔ یہ بات یورپین  کمیشن کی طرف سے موصول ہونے والے ایک خط   کے بعد واٹسن گل نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بیان کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس  سے اس  بات کی تصدیق  ہوتی ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں  کی آوازیں اعلیٰ سطح پر سنی جا رہی ہیں۔ یاد رہے واٹسن گل پاکستانی  مسیحی ہیں  جو بیرون ملک مقیم ہیں  اور مسیحیوں کے حقوق کے لیے بیرون ملک آواز اُٹھاتے ہیں اور کمیونٹی کے لیے فلاحی اور سماجی خدمات فراہم کرتے رہتے ہیں۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی