فخرِ مسیحی قوم گولڈ میڈلسٹ ایانا نے قوم کا نام روشن کیا ہے، شکیل انجم ساون


کراچی (رپورٹ؛ کیتھرین پیٹر ) فخر مسیحی قوم،حالیہ بین الاقوامی گولڈ میڈلسٹ آیانا نوئیل آرتھر نے آل کراچی انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ 2024 میں 40 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

 یہ ایونٹ بیکن ہاؤس ڈیفنس کیمپس، فیز 8 میں منعقد ہوا۔ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ پاکستانی کرسچن کمیونٹی کی طرف سے ایانا نوئیل آرتھر کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے۔ 

چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے مسیحی قوم کی قابل فخر بیٹی کو مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی