بہتر مستقبل کی تلاش مسیحی نوجوان تھائی لینڈ میں پھنس گیا

بہتر مستقبل کی تلاش مسیحی نوجوان تھائی لینڈ میں پھنس گیا

( جیو نیوز انٹرنیشنل سے) ۔
بہتر مستقبل کی تلاش مسیحی نوجوان تھائی لینڈ میں پھنس گیا تفصیلات کے مطابق  پاکستانی مسیحی نوجوان  کےوالد عاشق مسیح نے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا اپنے دوستوں کے ساتھ 19فروری کوبہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک گیا تھا، ابتدائی دنوں میں وہ رابطہ میں رہے، تھائی لینڈ سے بیٹے نے فون پر بتایا کہ ایک اچھی ملازمت کی پیشکش پروہ برما جارہا ہے، 2 ماہ بعد بتایا کہ ان سے غیر قانونی کام کروایا جا رہا ہے۔گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان  کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا  اپنے دوست شاہد کے کہنے پر نوکری کے لیے تھائی لینڈ گیا بیٹے نے بتایا کہ میانمار میں ایک کمپنی میں پھنس گئے ہیں، تشدد کیا جاتا ہے جب کہ شاہد، زین کے ساتھ منڈی بہاوالدین کا نوجوان  عامر بھی ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی