ایم پی اے عمانوئیل اطہر جولیس کی چنیوٹ آمد، استقبال، ڈی سی سے ملاقات


چنیوٹ (رپورٹ؛ کیتھرین پیٹر، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی)  مسلم لیگ نون پنجاب کے اقلیتی ایم پی اے جناب عمانوئیل اطہر جولیس کی چنیوٹ خصوصی آ مد ، مسیح برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈھول کے تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔

 شرکاء میں ڈاکٹر عظیم کنول چوہان وائس چیئرمین پاکستان مسیحی اتحاد ماڈریٹر خانقاں  ڈوگراں  پریسبٹیری، نعیم شمعون، جیمس سوترا،  بزرگ ممبرصادق مسیح گل، عارف مسیح گل ،کرامت مسیح پاسٹر پرویز قیصر اور نوید جان بھی شامل تھے۔

 لوگوں نے اپنے مسائل سے ایم پی اے صاحب کو آگاہ کیا اور ایم پی اے صاحب کی ڈی سی دفتر آمد ڈی سی چنیوٹ کو اقلیتی برادری کے مسائل سےآگاہ کیا۔ ڈی سی چنیوٹ کی مکمل تعاون کی یقین  دہانی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے ایم پی اے صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی