زہرلی گیس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں عرفان مسیح، رتن مسیح، بابر مسیح شامل جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مسیح کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا, تحصیل بھلوال میں ڈسپوزل کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کا شکار ہوکر تین سینٹری ورکر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے جسے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل دیاگیاہے
چار سینٹری ورکر سیٹلائٹ ٹاؤن بھلوال میں واقع ڈسپوزل کے کنوؤں کی صفائی کیلئے کنویں میں داخل ہوئے کام کے دوران زہریلی گیس پھیلنے سے چاروں سینٹری ورکر بے ہوش ہوگئے انہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا لیکن تین سینٹری ورکر عرفان مسیح، رتن مسیح اور بابر مسیح جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک سینٹری ورکر نعیم کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سینٹری ورکز اور ان کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے لاشوں کو بلدیہ بھلوال میں رکھ کر احتجاج کیا گیا ۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ سینٹری ورکرز کو ڈسپوزل کی صفائی کیلئے کوئی حفاظتی کٹ فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث یہ سانحہ پیش آیا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے
انتظامیہ نے حفاظتی سامان تک مہیا نہ کیا۔ تمام ایم پی اے پنجاب اور ایم این ایز اور بالخصوص سرگودھا کے پارلیمنٹیرینز سے درخواست ہے کہ یہ مسلہ کئی دہائوں سے چل رہا ہے اور بہت سارے سینٹری ورکرز حظاظتی سامان نہ ملنے کی وجہ سے جان سے گئے ہیں اس کو پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں تاکہ ہم مزید جانیں نہ گنوئیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation