ہیل فاؤنڈیشن پاکستان اور انتظامی ٹیم کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد



 19 مئی 2024 کو کیتھولک چرچ سٹریٹ نمبر 2، ابن مریم کالونی، فیصل آباد میں جناب شہباز عزییل چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیل فاؤنڈیشن پاکستان (رجسٹرڈ) اور انتظامی ٹیم کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا باقاعدہ آغاز ریورنڈ فادر پیٹرک او پی کی دعا سے ہوا۔ فری میڈیکل کیمپ میں کوالیفائیڈ پیرا میڈیکس ڈاکٹر سجاول جانسن بھٹی، ڈاکٹر جیروم بھٹی، سٹاف نرگس جیروم اور ڈاکٹر کائنات محمود نے تمام مریضوں کو مفت چیک اپ کی خدمات فراہم کیں۔ 

ہیل فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں مفت تشخیص اور علاج کی سہولت فراہم کی گئی جو کہ قابل تعریف ہے۔ ہیل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہباز عزییل گل، وائس چیئرپرسن لبنیٰ شہباز پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عہدیداران نے کامیاب فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

فری میڈیکل کیمپ میں 250مریضوں کا مفت چیک اپ اور مفت ادویات دی گئیں۔ ہیل فاؤنڈیشن پاکستان (ر) کی جانب سے پیرامیڈیکل سٹاف کو پرتکلف کھانے سے بھی نوازا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ کے اختتام پر، جناب شہباز عزییل چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیل فاؤنڈیشن پاکستان (ر) نے تمام رضاکاروں اور ریورنٹیئرز کا شکریہ ادا کیا۔ ہولی روزری پیرش وارث پورہ فیصل آباد کے پیرش پریسٹ توفیق یونس او پی نے چرچ کے صحن میں میڈیکل کیمپ لگانے کی اجازت دیدی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی