محمود آباد میں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار باپ نے تھانے کے لاک اپ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار والد عرفان مسیح نے تھانہ محمود آباد کے لاک اپ میں مبینہ طور پر آزر بند کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزم اعظم چوک گلی نمبر15 محمود آباد کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف بارہ سالہ بیٹی سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔
مقامی مسیحی افراد کے مطابق یہ عرفان مسیح پر جھوٹا الزام لگایا گیا ہے جو کسی پاداش میں اس کے خلاف سازش ہے۔ لواحقین کے مطابق جتنے دن اسے رکھا گیا اسے 3 دن ٹھیک سے کھانا نہیں دیا گیا۔ اسے اتنی ذہنی ازیت دی گئی کہ اس نے خود کشی کرلی۔ صبح اس کی موت ہوئی اور رات 9 بجے اس کی لاش ورثاء کو دی گئی۔
آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
ہم مزدور آدمی ہےھم مزدوری کر تےھے
ردحذفإرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation