مسقط عمان میں کرسمس تقریبات، پاکستانی سفارت خانہ کے آفیشلز کی بھی شرکت

 

(رپورٹ؛ الماس بھٹی، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی)
اُردو سپیکنگ کانگریگیشن مسقط عمان میں پادری زرش ڈینئل کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو کرسمس کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سفارت خانہ کے آفیشلز نے بھی شرکت کی ان سب میں سر فہرست سفیر پاکستان عالی جناب عمران علی چوہدری شامل تھے



 ان کی آمد پر پاسٹر زرش ڈینئل نے سفیر پاکستان عالی جناب عمران علی چوہدری کو پھولوں کا گلدستہ اور کرسمس کا تحفہ دے کر انہیں اس تقریب میں خوش آمدید کہا کرسمس کے اس خوبصورت موقع پر پاکستان اسکول کے چیئرمین عالی جناب امیر حمزہ بھی تشریف لائے جن کو ایلڈر ولیم جان اور یونس بھٹی صاحب نے پھولوں کا گلدستہ اور کرسمس کا تحفہ دے کر خوش آمدید کہا۔



کرسمس کے اس مبارک موقع پر پادری زرش ڈینئل نے واضح پیغام دیا کہ یہ بات سچ ہے اور برحق ہے کہ یسوع مسیح خدا تعالی کا بیٹا ہے کیونکہ آسمان پر سے بھی فرشتہ یہی پیغام لے کر آیا اور آسمان پر سے خدا نے خود اس بات کا اعلان کیا کہ یہ میرا بیٹا ہے اس کی سنو۔



جب تک کوئی روح القدس کی ہدایت اور رہنمائی میں نہیں آتا تب تک وہ خداوند یسوع مسیح کو خدا تعالی کا بیٹا تسلیم نہیں کر سکتا ہم ایماندار اسی وجہ سے یسوع مسیح کو خدا تعالی کا بیٹا کہتے ہیں کیونکہ پہلے خدا نے خود اسے اپنا بیٹا تسلیم کیا اور ہم اسی بات پر ایمان رکھتے ہوئے خداوند یسوع المسیح کو خدا تعالی کا بیٹا تسلیم کرتے ہیں۔



اس تقریب میں ان خاندانوں کو بھی خصوصی طور پر انعامات دیے گئے جنہوں نے کرسمس کی مبارک موقع پر اپنے گھروں کو خصوصی طور پر سجایا تھا اس پورے مقابلے میں چھ خاندان انعامات کے حقدار ٹھہرے جن میں تیسرے نمبر پہ آنے والے دو خاندان ایلڈر ولیم جان اور بھائی انور کا خاندان شامل ہے۔



جبکہ دوسرے نمبر پر بھائی ڈیوڈ اور بھائی جیمز کا خاندان رہے اور پہلے نمبر کے حقدار بھائی جان طارق اور بھائی رک کے خاندان رہے۔

ان سب خاندانوں میں اسناد تقسیم کی گئی اور انعامات سے نوازا گیا اسی دوران ایک سپیشل انعام ایک چھوٹی بچی آن کو بھی دیا گیا جس نے نہایت مہارت کے ساتھ اپنے گھر کی چیزوں کو استعمال کر کے اپنے گھر کو بہت ہی خوبصورتی سے کرسمس کے لیے سجایا تھا۔

تقریب کے اخر میں عالی جناب سفیر پاکستان عمران علی چوہدری نے سنڈے سکول کے بچوں کی پرفارمنس کو دیکھ کر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور اس تقریب کے دوران بچوں کی پرفارمنس دیکھتے دیکھتے خود بھی ان کے ساتھ جھومنے لگے اور سنڈے سکول کی ٹیچرز جلیلہ انجم اور حنا سمون کو ان کی اس ساری محنت پہ خوب سراہا۔

 سفیر پاکستان اور چیئرمین پاکستانی سکول نے اخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی اور مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی میں جو کردار رہا اسے بھی خوب سراہا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی