الیاب دت (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری NSF) نے اپنے بیان میں کہا کہ ۔
آج Lums یونیورسٹی کے اس لڑکے نے دل جیت لیے۔ سانحہ جڑانوالہ کے حوالے سے اس لڑکے نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سوال کیا کہ آپ نے اور آپ کی حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے کیا کیا؟ آپ جیسی متبر ہستیاں اظہارِ ہمدردی کے لیے تو گئیں لیکن گرجا گھر جلانے کا یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
میں الیاب دت مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری NSF اس نوجوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس نوجوان کے دل میں اپنی اقلیتی برادری کے لیے درد ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری نوجوان نسل اتنی باشعور ہے اور مجھے امید ہے کہ ہماری نوجوان نسل مذاہب کے درمیان اختلافات کی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ کرے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation