سینٹ پیٹر کینیسیس ایبٹ آباد پیرش میں اسکالرشپ تقسیم
7 مئی 2023 کو، عزت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے سینٹ پیٹر کینیسیس پیرش ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ پیرش میں عزت مآب کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سینٹ پیٹرز سکول کے بچوں نے پیرش میں عزت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے استقبال کے لیے ایک خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ عزت مآب بشپ نے چرچ کے احاطے میں درخت بھی لگایا۔
بعد ازاں انہوں نے اتوار کی پاشکائی عبادت کرائی ۔ عبادت کے بعدعزت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے پیرش کے 9 طلباء میں وظائف تقسیم کیے (5 طالب علم سکول کے، 3 کالج کے اور 1 یونیورسٹی سے)۔
طلباء، ان کے اہل خانہ اورتمام شرکاء بے حد خوش تھے اور انہوں نے بچوں کے مستقبل کی دیکھ بھال کے لیے عزت مآب کا شکریہ ادا کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation