![]() |
سکندر مسیح تشدد کیس میں نئی صورت حال پیدا ہو گئی مقامی مسیحی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس نے تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کی بجائے مسیحی نوجوانوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔
پولیس کو شک ہے کہ تشدد کی ویڈیومسیحی افراد نے وائرل کی جس کی وجہ سے پولیس پر پریشر پیدا ہوا جبکہ مقامی مسیحی افراد کا کہنا ہے کہ تشدد زدہ ویڈیو تشدد کرنے والے افراد نے خود وائرل کی تھی۔
اب مقامی مسیحی تھانہ موترا کی طرف احتجاج کے لیے جارہے ہیں جس میں مرد اور خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے رات کو ان کے گھروں پر چھاپے مار کر 12 سے زائد مسیحی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے مقامی مسیحی افراد مقامی ایم این اے خاتون کے پاس انصاف کے لیے گئے لیکن اس کے گارڈ نے انہیں برا بھلا کہہ کر واپس بھیج دیا ۔
اب وہ تھانے کی طرف جا رہے ہیں جہاں اگر پولیس نے ان کی بات نہ سنی تو وہ روڈ بند کر کے احتجاج کریں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation