Proud of Christian Nation Istishnaa has won the important honor among the 20 best English medium schools

فخرِ مسیحی قوم  استشناء نے 20 بہترین انگلش میڈیم سکولز کے درمیان اہم اعزاز حاصل کرلیا


فخرِ مسیحی قوم باصلاحیت
استشناء اورنگزیب نے لاہور کے 20 بہترین انگلش میڈیم سکولز کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلے میں  انگلش اور اردو دونوں کیٹگریز میں  پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔  

انہوں نے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ مسیحی قوم کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔ ان کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔ مسیحی حلقوں کی طرف سے ان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

ان کی اس کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ انسان میں لگن اور شوق ہونا چاہئے وہ تعلیم کے ذریعے اپنا اور اپنی قوم کا نام روشن کرسکتا ہے۔ ان کی اس کامیابی سے مسیحی طلباء و طالبات کے لیے قابل تقلید مثال قائم ہوئی ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی