دھماکے میں والدین کھو دینے والی مسیحی بچی مناہل عرفان اور جیمز اقبال فیملی

 


جمعیت علما اسلام (ف) کے رکن قومی اسمبلی جیمز اقبال اور اہل خانہ نے اتوار کادن یتیم بچی مناہل عرفان کے ساتھ گذارا  اس موقع پر جیمز اقبال ،انکی اہلیہ اور صاحبزادیوں نے مناہل کو مختلف تحائف بھی دئیے ۔مناہل کے والدین بہن بھائی دو سال قبل ایک خوفناک دھماکے کی نظر ہوگئے تھے جس کے بعد ایم این اے جیمز اقبال بانی چئیرمین جیمز اقبال ریسکیو فاؤنڈیشن نے اس بچی کی کفالت و تعلیم کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔اس موقع پر انہوں نے بچی کی تعلیمی سرگرمیوں کلاس پراگریس کے حوالے سے بھی تفصیلات دریافت کیں۔مناہل عرفان نے جیمز اقبال اور انکے اہل خانہ اور جیمز اقبال ریسکیوفاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تعلیمی میدان میں محنت و لگن سے آگے بڑھ کر قوم کا نام روشن کرے گی ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی