پاسٹر ہاؤس پر قبضے کی کوشش ناکام

پاسٹر ہاؤس پر قبضے کی کوشش ناکام

 پاسٹر ہاؤس یوپی چرچ غریب کالونی نمبر 1 جوہر آباد پر قبضے کی کوشش ناکام۔ ایس ایچ او حبیب نواز اعوان کی دبنگ کاروائی

تھانہ سٹی جو ہر آباد کی پولیس کی بروقت کاروائی سے U.P چرچ پاسٹر ہاوس پر قبضے کی کوشش ناکام ۔ پادری نفیس طارق کی مدعیت میں ملزمان اور حملہ آوروں کے خلاف FIR درج۔

بمطابق FIR حملہ آوروں نے پاسٹر ہاؤس پر اس وقت حملہ کیا جب گھر میں صرف خواتین اور بچے تھے۔ اسلحہ کے زور پر ناجائز قبضہ کرنے قتل کی دھمکیاں دینے، عورتوں کو دھکے دینے۔ چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی دفعات کے تحت پرچہ کا اندراج۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے چرچ کے CCTV کیمرے کو بھی توڑ دیا۔ اور تالہ کھولنے کی کوشش کرتے رہے۔

ملزمان کی عبوری ضمانت آئیندہ تاریخ پیشی 10 فروری 2023 مقرر مدعی کا مطالبہ اسلحہ و دیگر ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے گرفتار ملزمان کا ریمانڈ لیا جائے گا۔ پادری نفیس طارق ولد پادری طارق مسیح کی جانب سے اور یو پی چرچ انتظامی کمیٹی غریب کالونی نمبر 1 جو ہر آباد نے ڈی پی او خوشاب اور متعلقہ پولیس افسران سے مطالبہ کیا ھے کہ جلد از جلد مفرور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور گرفتار ملزمان کا ریمانڈ لے کر ان سے تفتیش کر کے اسلحہ اور دیگر ہتھیار بھی برآمد

کروائے جائیں۔

تھانہ سٹی جو ہر آباد میں پادری نفیسں طارق کے ہمراہ مقامی مذہبی، سماجی رہنما، چرچ ممبران اور اہل محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مقامی مسیحی پادری صاحبان چرچ ممبران اور اہل محلہ نے ایس ایچ او سٹی جو ھر آباد اور تفتیشی افسر خالد رحمان SI سے دوران تفتیش مطالبہ کیا کہ پادری نفیس طارق اور پادری طارق مسیح کے گھر میں آتشین اسلحہ سے مسلح افراد جنہوں نے گھر میں گھس کر مذہبی رہنما کے خاندان کی عورتوں اور بچوں کو ہراساں کیا اور پر تشدد کاروائی کی ہے۔

اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی