سیالکوٹ: تھانہ صدر کے علاقہ موضع گھٹو روڑا میں چند ماہ قبل نامعلوم افراد نے بابر مسیح ولد سلیم کو اغوا کرکے قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی جس کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا. تاہم بعد از تحقیق مدعی مقدمہ روفن مسیح نے غلام جعفر کو قاتل نامزد کیا نامزدگی کے باوجود تاحال ملزم گرفتار نہیں ہو سکا مقتول کے ورثہ قانونی امداد کے لیے مسیحی تحریک بیداری کے دفتر پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین ڈاکٹر عادل غوری سے ملاقات کی اور صورتحال سے آگاہ کیا ڈاکٹر عادل غوری نے متاثرہ خاندان کو ہرممکن قانونی امداد کی یقین دہانی کروائی. قبل ازیں تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلہ امباں والا میں قتل ہونے والے و کٹر مسیح کے قاتلوں کو بھی مسیحی تحریک بیداری کی مسلسل جدوجہد کے بعد چند روز پہلے جیل بھیج دیا گیا ہے
27سالہ بابر مسیح اغوا کے بعد قتل لاش کھیتوں میں پھینک دی
· 2/03/2023 09:03:00 PM