جذبہ پراجیکٹ کے تحت عورت فاؤنڈیشن کا عوامی اسمبلی کا انعقاد

جذبہ پراجیکٹ کے تحت عورت فاؤنڈیشن کا عوامی اسمبلی کا انعقاد

 اوکاڑہ (رپورٹ؛ اصغر رحمت کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی) جذبہ پراجیکٹ کے تحت عورت فاؤنڈیشن نے عوامی اسمبلی منعقد کی۔ اسسٹنٹ کمشنر، نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خواتین کو کسی بھی طرح کے مسائل درپیش ہوں تو ان کا دفتر ہمیشہ ان کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔ 



سارہ شیراز، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عورتوں کو آئندہ لوکل گورنمنٹ الیکشن میں بھر پور شرکت کرنی چاہئے تاکہ ہمارےملک سےسیاسی افراتفری کا خاتمہ ہو۔ کیونکہ اس ملک کی نصف آبادی عورتوں پر مشتمل ہے اور انہیں برابر کی نمائندگی دیئے بغیر ترقی ناممکن نہں ہے۔

 بار کونسل کے معروف وکیل راؤ عمران علی واجد ایڈوؤکیٹ نے کہا کہ اگر کسی بھی خاتون یا بچی کو اگر کام کی جگہ پر ہراساں کیا جائے یا تشدد کا نشانہ بنایا جائے تو ان کی بلا معاوضہ مدد کی جائے گی۔ 

پریس کلب سے معروف صحافیوں بلال اور اصغر رحمت نے عورتوں کے مسائل پر رپورٹنگ کرنے کا اعادہ کیا تاکہ ضلع اوکاڑہ کے عوام کو شعوری اگہی دی جائے۔



 فوزیہ ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ پی پی پی نے خواتین کو سیاسی عمل کا حصہ بننے پر زور دیا۔

 سیمینار کے آغاز میں جویریہ مریم، ڈسٹرکٹ آفیسر، جذبہ پراجیکٹ نے ضلع اوکاڑہ کی خواتین کی جانب سے چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا اور سیاسی عمل میں خواتین اور محروم طبقات کی نمائندگی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی