![]() |
مسیحی خاتون سے ڈاکوؤں مبینہ زیادتی ، نقدی چھین لی |
لاہور: فیروز والا کے علاقے نبی پورکاں میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے پولیس میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈاکو گھر میں گھس گئے اور گھر کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر خاتون سے 2 ہزار روپے چھین لیے۔
ڈکیتی کے بعد ڈاکو خاتون کو اپنے ساتھ لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کی۔ ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛غریب پادری کی حاملہ بیوی سے اوباشوں کی زیادتی کی کوشش حاملہ کا حمل ضائع
آئی جی پنجاب نے زیادتی کے مبینہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں؛کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation