![]() |
بوٹا امتیاز کا تنزیلہ ام حبیبہ سے سینٹری وکرز کے حفاظتی اقدامات پر توجہ کے لیے ٹیلیفونک رابطہ |
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر و امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیف کوارڈینیٹر بوٹا امتیاز کا پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے سائینس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تنزیلہ ام حبیبہ سے ٹیلیفونک رابطہ۔
بوٹا امتیاز ان کی توجہ 8 جون 2020 کو معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سینیٹری ورکرز کی حفاظت و صحت کے لیے قانون سازی کرنے کے حوالے سے جاری کردہ احکامات کی جانب مبذول کرائی۔
یہ بھی پڑھیں؛معروف مسیحی سماجی کارکن کے رابطہ آفس کا افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ان سے درخواست کی کہ معاشرے کے اس کچلے ہوئے و عدم توجہی کا شکار سینیٹری ورکرز طبقے کی حفاظت و صحت کے لیے سندھ اسمبلی میں قانون سازی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئے روز جو کام کے دوران بغیر حفاظتی سامان کے باعث ان کی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں اس کی روک تھام ہوسکے۔
بوٹا امتیاز نے انہیں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے 8 جون 2020 کے احکامات کی نقل بھی واٹس ایپ کی۔ رکن صوبائی اسمبلی تنزیلہ ام حبیبہ نے بوٹا امتیاز کو اس حصول کے لیے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation