ضمیر بیچنے کے لیے تییس کروڑ کی آفر ٹھکرا دی، سچا مسیحی ہوں، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے؛ طارق مسیح گل کا دعویٰ

ضمیر بیچنے کے لیے تییس کروڑ کی آفر ٹھکرا دی، سچا مسیحی ہوں، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے؛ طارق مسیح گل کا دعویٰ
ضمیر بیچنے کے لیے تییس کروڑ کی آفر ٹھکرا دی، سچا مسیحی ہوں، وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے؛ طارق مسیح گل کا دعویٰ


 ضمیر بیچنے کے لیے مجھے تییس کروڑ کی آفر کی گئی جو میں نے ٹھکرا دی ہے۔ میں ایک سچا مسیحی ہوں اپنے آپ کی قیمت نہیں لگا سکتا۔ پیشن گوئی کر رہا ہوں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے یہ باتیں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی  طارق مسیح گل نے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر میرے قائد میاں حمزہ شہباز کو مکمل اعتماد ہے میں کہیں چھپ کر نہیں بیٹھا نہ ہی پارٹی قیادت نے مجھے کسی ہوٹل میں محصور کررکھا ہے۔ میں رات کو اپنے گھر ہوتا ہوں اور مسیحی صحافی بھائیوں سے رابطہ کرنے میں آزاد ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنا ضمیر بیچنے کے لیے تیس کروڑ کی آفر کی گئی۔ میں نے میسج لانے والے بندے کو یاد دلایا کہ میں سچا اور سُچا مسیحی ہوں ۔ میرے ضمیر کی قیمت تیس کروڑ تو کیا تیس ارب بھی لگاؤ تو نہیں بکوں گا ۔ میں اپنی قوم کا نمائندہ ہوں اور ایسی نوبت نہیں آنے دوں گا کہ کل کو کوئی میرے مسیحی بھائیوں کو کہے کہ ایک مسیحی بھی بک گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان مسلم لیگ ن کے تمام قائدین سے اچھے مراسم ہیں ۔ میرا پارٹی کے لیے ایک ورک ہے اور پارٹی بھی مجھے عزت دیتی ہے ۔ میں بطور نمائندہ اپنی قوم ، اپنی فیملی اور اپنی پارٹی کے معیار پر پورا اترنا چاہتا ہوں۔ 

انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ بھلے نمر گیم کچھ اور نظر آرہی ہے مگر نتائج سب کے لیے سرپرائز ہوں گے بالکل اسی طرح جیسے سینیٹ کے الیکشن میں نمبر ہمارے زیادہ تھے مگر سینیٹ چیئرمین پی ٹی آئی کا بنا اب بھی نتائج ایسے ہی ہون گے۔ 


طارق مسیح گل

یاد رہے طارق مسیح گل ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو مئی 2013 سے مئی 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ موجودہ پنجاب اسملبی میں بھی وہ اقلیتی ممبر ہیں۔


ابتدائی زندگی

وہ 10 نومبر 1962 کو پیدا ہوئے۔


سیاسی کیریئر

وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔

دسمبر 2013 میں انہیں انسانی حقوق اور اقلیتوں کے لیے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا۔


انہیں حمزہ شہباز شریف صاحب کے قریبی راہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی