![]() |
بائبل کی مبینہ بے حرمتی ، فٹبال کی طرح کھیلنے کی ناکام کوشش |
پاکستانی مسیحی یوٹیوبر عاشر سجاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ خواتین ایک کتاب کے ساتھ فٹبال کی طرح کھیل رہی ہیں۔ عاشر سجاد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ "میں نے ایک ویڈیو میں دیکھا اس ویڈیو میں کچھ لوگ بائبل مقدس کو اس طرح سے پاؤں مار رہے جس طرح فٹ بال کے ساتھ کھیلتے ہیں جس طرح فٹبال کو کک مار کر کے ایک دوسرے کی طرف پاس کرتے ہیں۔
اسی طرح بائبل مقدس کے ساتھ کیا جا رہا ہے یہ ویڈیو دیکھ کر میرا دل بہت زیادہ غمگین ہوا کہ جس کلام مقدس میں ہمارے لئے تربیت کی باتیں ہیں نجات کی باتیں ہیں رہنمائی کی باتیں ہیں گناہوں سے بچانے کا سبق ہے اور خدا کے حکام سے لکھی ہوئی بائبل کو یہ لوگ کس طرح سے تذلیل اور بے حرمتی کر رہے ہیں"
یہ ویڈیو دیکھنے کے لیے اس بٹن پر کلک کریں۔
اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کے یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے ۔ مبینہ بے حرمتی کرنے والے خواتین کون ہیں اور کیا واقعی ہی یہ کتاب بائبل مقدس ہے یا عام کتاب ہے۔ مگر کتاب کوئی بھی ہو کسی بھی موضوع پر ہو ۔ اخلاقی لوگوں کے لیے وہ قابل احترام ہوتی ہیںَ
دنیا میں برائی اتنی
زیادہ بڑھ چکی ہے کہ ہم لوگ تصور بھی نہیں کرسکتے آپ نے بائبل مقدس میں سدوم
وعمورہ کا واقعہ ضرور پڑھا ہوگا کہ وہاں پر بدی اتنی زیادہ بڑھ چکی تھی خدا ان پر
اتنا غضبناک ہوا کہ ان سب کو خدا نے تباہ و برباد کر دیا۔
دنیا کی موجودہ صورتحال چل رہی ہے وہ اسی طرح کی
ہے اگر ہم بائبل مقدس میں سے متی 12 باب
اس کی 24 ویں آیت پڑھے تو اس میں لکھا ہوا ہے مگر میں تم سے کہتا ہوں عدالت کے دن سدوم
کے علاقے کا حال تیرے حال سے زیادہ برداشت
کے لائق ہوگا۔
بائبل مقدس میں صاف لکھا ہے کہ جو بدی اب ہو رہی ہے وہ سدوم اور عمورہ کے علاقے سے بڑھ کر ہے جو لوگ خدا کے حکم کو فراموش کرتے ہیں خدا ان کو اتنی عبرتناک سزا دیتا ہے کہ ان کی سات پشتوں تک رہتی ہے اب آخری وقت آچکا ہے ہمیں چاہیے کہ ہمیں اپنے آپ کی آخرت کو سنوارنے کے لیے اچھے کام کریں عبادتیں گزاریں بائبل مقدس کو زیادہ سے زیادہ
پڑھیں اپنے تمام گناہوں سے نجات حاصل
کریں۔ تو پھر ہم خدا کے سامنے آخرت میں
کھڑے ہونے کے لائق بن سکتے ہیں۔ "
اس
ویڈیو کو دیکھ کر بلاشبہ ہر مسیحی کا دل دکھتا ہے۔ مگر خداوند یسوع مسیح نے کہا ہے
کہ "آسمان اور زمین ٹل جائیں گے مگر میرے منہ کی کہی ہوئی باتیں ہرگز نہ ٹلیں
گی"۔ مسیحیوں نے شروع دن سے ہی مصائب
کا سامنا کیا ہے اور آج بھی دنیا بھر میں مسیحیوں کو کبھی جسمانی اذیت دی جاتی ہے
تو کبھی ان کے جذبات مجروح کرنے کے لیے اس کے مذہبی عقائد کا مزاح اُڑانے کی کوشش
کی جاتی ہے۔ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ مسیحی مذہب
کے ماننے والے لوگ ہیں۔ اور بلا شبہ ایسی
حرکتیں ہمارے ایمان مجروح کرنے کی بجائے
ہمارے ایمان کو مظبوط کرتی ہیں۔ یسوع مسیح
کا وعدہ ہے "جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دوں گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation