سی ٹی وی نیوز فیصل آباد ۔مؤرخہ 3 جولائی 2022 کو کیتھولک چرچ چک جھمرہ ضلع فیصل آباد میں سینٹ تھامس جماعت پاکستان کے زیر اہتمام مقدس توما رسول کی عید بھرپور ایمانی اور روحانی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔جس میں مہمان خصوصی تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت اور مہمانان گرامی وکر جنرل فادر عابد تنویر، فادر طارق بھٹی ،فادر یوسف جارج، فادر انجم نذیر ،فادر یونس چنن، فادر نوید، فادر اکمل ،سسٹر صاحبات ، برادر صاحبان ،مناد صاحبان اور ڈایوسیس کے سینکڑوں زائرین تھے جنہوں نے بھرپور شرکت کی۔
سینٹ تھامس
جماعت کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر طارق بھٹی و دیگر عہدیداران کی طرف سے مہمان خصوصی
و مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال و عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر جماعت کے
چیئرمین وبانی ارفکشد بھٹی نے زائرین کو " زیارت مقدس توما رسول پاک
وہند" کا تفصیل کے ساتھ تعارف پیش کیا۔
پیرش پریسٹ
ریورنڈ فادر طارق بھٹی کے زیر اہتمام اور بشپ آف فیصل آباد ڈایوسیس تقدس مآب بشپ
ڈاکٹر اندریاس رحمت کے زیر قیادت پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔
تقدس مآب بشپ
ڈاکٹر اندریاس رحمت نے روح پرور کلام پیش کرتے ہوئے مقدس توما رسول کی حالات زندگی
اور منادی کے بارے میں سیر حاصل معلومات بہم پہنچائی ۔
اس موقع پر مقدس توما
رسول کے حوالے سے شاعری، گیت اور ٹیبلوز پیش کئے گئے ۔
مومنین کی
ترقی ، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.ہم سینٹ تھامس
جماعت کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر طارق بھٹی، چیئرمین و بانی ارفکشد بھٹی ،وائس
چیئرمین ریورنڈ فادر انجم نذیر و دیگر عہدیداران کو پہلا سینٹ تھامس زیارتی
پروگرام کیتھولک چرچ چک جھمرہ کامیاب کروانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد
پیش کرتے ہیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation