![]() |
پوپ فرانسس کی سپورٹس کار نیلام کرکے رقم یتیم بچوں میں بانٹنے کی خبر وائرل، یہ کب ہوا؟ |
پوپ فرانسس کی سپورٹس کار کو نیلام کرکے رقم یتیم بچوں میں بانٹنے کی خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ یہ خبر نوائے مسیحی نیوز فیس بک پیج پر ایک ایڈمن کی طرف سے پوسٹ کی گئی۔
اس خبر کو محض چند گھنٹوں میں پونے تین سو افراد نے پیج سے شیئر کیا۔ ایک ہزار کے قریب افرا نے اسے لائک اور دیگر ایکسپریشن ہٹ کئے جبکہ ایک صد سے زائد کمنٹس آئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ایلون مسک نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس کے ساتھ تصویر پوسٹ کی
اس کے علاوہ اس خبر کو بڑی تعداد میں پاکستانی مسیحیوں نے اپنے سوشل میڈیا آکاؤنٹس سے ری اپلوڈ کیا اور فیس بک پیجز نے بھی اس ٹرینڈ کو فالو کیا۔ جس سے عزت مآب پوپ فرانسس کے اس اقدام کو خوب پسند کئے جانے کا اندازا لگایا جاسکتا ہے۔
یہ خبر ویڈیو فارمیٹ میں دیکھیں۔ مزید ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ یہاں پر کلک کریں
مگر یہ خبر کب کی ہے؟ 2017 کی ہے جب اٹلی کی حکومت نے پوپ فرانسس کی سالگرہ پر انہیں دنیا کی سب سے مہنگی لمبورگینی سپورٹس کار تحفے میں دی۔
یہ بھی پڑھیں:نوجوان گرمیوں کی تعطیلات میں گھریلو مدد اور دعا پر توجہ دیں؛ پوپ فرانسس
پوپ فرانسس مسکرائے اور کہا شکریہ۔ اگلے ہی دن وہ گاڑی نیلام کروا کے رقم عراق شام اور افریقہ کے یتیم بچوں کے لیے بھجوا دی. گاڑی کی اصل قیمت سے کہیں زیادہ لوگوں نے نیلامی کی بولی لگائی اس طرح تین ملین ڈالر کی خطیر رقم اکٹھی ہوئی۔
نوائے مسیحی نیوز کے ایڈمنز ٹیم میں سے ایک ایڈمن کو یہ امر اس قدر اچھا لگا کہ انہوں نے اسے دوبارہ پیج کا حصہ بنادیا۔
اسےبطور خبر نہیں بلکہ ایک عمل کا ذکر کرنے کے طور پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ نوائے مسیحی کو چونکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر دیکھتے ہیں اس لیے جن لوگوں کو یہ بات اچھی لگی انہوں نے اسے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز کا حصہ بنایا جو مزید وائرل ہورہی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پوپ فرانسس کی کوئی خبر وائرل ہوئی ہے۔ مسیحی محبت کا عملی نمونہ کہلانے والے عالمی شہرت اور عزت رکھنے والے عزت مآب پوپ فرانسس دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛پوپ نے ویکسین فنڈ میں عطیات دینے پر کوریائی چرچ کا شکریہ ادا کیا
ان کی سرگرمیاں منظر عام پر لانے والے ویٹیکن کے آفیشل پیجز ، ویب سائٹس اور ٹوئٹر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛پوپ فرانسس کا آنتوں کا آپریشن کامیا ب رہا
یہ بھی پڑھیں؛نوجوان گرمیوں کی تعطیلات میں گھریلو مدد اور دعا پر توجہ دیں؛ پوپ فرانسس
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation