فیصل آباد ڈایوسیس میں نئے پیرش کا اضافہ ہوگیا

فیصل آباد ڈایوسیس میں نئے پیرش کا اضافہ ہوگیا

  فیصل آباد ڈایوسیس کےعلاقہ ڈجکوٹ کو پیرش بنا دیا گیا یسوع کے پاک دل کی عید کے موقع پراس عبادت کا اہتمام کیا گیا اس عید کو بھرپور کیتھولک ایمانی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ڈجکوٹ سینٹر اتفاق کالونی کو پیرش کا درجہ دیا گیا اورپیرش کا نام سینٹ جان پال دوئم رکھا گیا اور پیرش پریسیٹ ریورنڈ فادرمشتاق انجم کو پیرش کی ذمہ داریاں سونپی گئی پیرش کوتقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کے دست مبارک سے خصوصی برکت دی گئی اس موقع پرسسٹر مہناز ڈومینیکن کی زیر نگرانی میں بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی اور معاونت کی خدمت ریورنڈ فادر عابد تنویر وکر جنرل فیصل آباد، ریورنڈ فادر بونی مینڈس، ریورنڈ فادر بشیر فرانسیں ،پیرش پریسیٹ ریورنڈ فادرمشتاق انجم، نے کی تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نےمومنین کواپنے خصوصی پیغام میں بتایا کہ بھیڑیں چرواہے کی سنتی ہیں اس کے پیچھے چلتی ہیں وہ کسی اور کے پیچھے نہیں جاتی اورآخر میں ملکی امن و سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر ڈایوسیس کے فادر صاحبان مناد صاحبان ڈومینیکن سسٹرز،چرچ کے ساتھ منسلک گروپوں و دیگر سینکڑوں مومنین نے بھرپور شرکت کی آخر میں تقدس مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نےسب کوخصوصی برکت دی گئی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی