سیالکو ٹ (رپورٹ گلیڈیس شبانہ کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی سیالکوٹ) کسی بھی قوم کے نوجوان اپنی قوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان کی زندگی کا ایک مقصد ہو اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ اپنی تمام تر صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پوری توجہ دیں۔ تاکہ وہ درست سمت کی طرف گامزن ہوں۔
وقت کی اس انتہائی اہم ضرورت کے پیش نظر پیرش پریسٹ ریورنڈ
فادر عابد البرٹ کی سربراہی میں نہ صرف بیتھانیہ فیملی پیرش پکا گڑھا سیالکوٹ میں یوتھ
سیمینار
Awareness is Light کے عنوان سے منعقد کیا گیا بلکہ پیرش
کے دوسرے سینٹرز میں بھی اس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جن میں سینٹ پطرس چرچ کرسچن ٹاﺅن
سینٹر،سینٹ جوزف چرچ کپور والی ، سینٹ بیناڈکٹ چرچ عیسیٰ نگری بونکن اور سینٹ میری
چرچ کھروٹہ سیّداں شامل ہیں ۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں آگاہی اور شعور پیدا
کرنا تھا۔
یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ایسے سیمینار نہ صرف مختلف
طبقات اور ذہنیت کے نوجوانوں کو ایک دوسرے سے ملنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں وہ ایک
دوسرے سے بہت کچھ سیکھتے بھی ہیں۔ ان کے ذہنوںمیں وسعت آتی ہے ۔ چونکہ یہ مقابلے کا
دور ہے اس لیے ان میں مقابلے اور برتری جیسے جذبات بھی جنم لیتے ہیںَ
بہترین تربیتی ٹیم کو مدعو کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرکے یہ تعین کیا جاسکے کہ اس موجودہ مشکل دور میں انہیں کون سی ڈگر کو اپنانا ہوگا۔
24جون
بروز جمعہ کرسچن ٹاﺅن
سینٹر میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز مناد بابو اعظم صاحب نے کیا
۔ انہوں نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری کے لیے شکریہ کہ کلمات
کہے۔
اس کے بعد ریورنڈ فادر شیراز ویوینس نے دعا کی اور خدا کے بابرکت نام کے بعد محترم جناب سر ناصر جاوید اور سر نوید نے اپنے لیکچرز میں نوجوانوں کو آگاہ کیا کہ وہ بدلتے ہوئے حالات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کیسے استفادہ حاصل کرسکتے ہیںَ ۔ انہوں نے لیکچر کے دوران نوجوانوں سے کئی سوالات بھی پوچھے اور انہوں نے مختلف ویب سائٹ ، فیس بک ، یوٹیوب ، انسٹا گرام کے ذریعے زرمبادلہ کمانے کے طریقوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی
زور دیا کہ پاکستان میں اقلیت ہونے کی وجہ سے جو احساس کمتری نوجوانوں میں پایا جاتا ہے اس کو دور کریں اور اپنی سوچ کو بدلیں آخر میں ریورنڈ فادر عابد البرٹ نے
نوجوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ نصیحت کی کہ وہ وقت کی قدر کریں ۔ اور خود کو ایک
کامیاب و کامران شخصیت بنائیں۔ تربیتی ٹیم، نوائے مسیحی ٹیم اور نوجوانوں کا شکریہ
ادا کرنے کے بعد انہوں ریفریشمنٹ کی دعوت دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation