اٹک ( ڈینئل مسیح کوآرڈینیٹرنوائے مسیحی نیوز )اٹک شہر میں بھی پاکستان ودنیا بھرکی طرح جشنِ عیدِ پینتیکوست منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ پیٹر کیتھولک چرچ اٹک کینٹ کے ریورنڈ فادر لوئیس آکاش کے زیرِ اہتمام و زیرِ نگرانی جشنِ عیدِ پینتیکوست منانے کے لیئے روحانی، بابرکت اور شفائیہ عبادت کا اہتمام کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں؛کیوں مسیحیوں کو عبادت سے روک کر چرچ سے صلیب اکھاڑ دی گئی
اس میں لنڈی کوتل کے پی کے اور راولپنڈی اسلام آباد سے ڈایوسیسزن کیرز میٹک دعائیہ و شفائیہ گروپ نے اٹک شہر و گرد و نواح کی مسیحی عوام نے جوق در جوق شرکت فرما کر روحانی برکتیں پاک روح القدس حاصل کیا۔ کئی مریضوں کو جسمانی وروحانی شفائیں بھی ملی ہیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation