غریب پادری کی حاملہ بیوی سے اوباشوں کی زیادتی کی کوشش حاملہ کا حمل ضائع


رائیونڈ (اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) اڈا روڈ  ظلم کی انتہا غریب پادری کی حاملہ بیوی سے اوباشوں کی زیادتی کرنے کی کوشش حاملہ کا حمل ضائع  تفصیلات کے مطابق غریب پادری صاحب جو کہ خدا کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے رنگ و روغن کا کام بھی کرتے ہیں کام کے سلسلے میں وہ گھر سے باہر تھے کہ چند منچلے اوباشوں نے انکی اہلیہ ' کو بے آبرو ' کرنے کی کوشش کی 'کھینچا تانی میں انکی اہلیہ کا حمل ضائع ہوگیا مقامی پولیس اپنی پرانی ڈگر پر قائم ملزمان کو پکڑنے کی بجائے آزاد چھوڑ دیا گیا کیوں کہ ان کو با اثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛کراچی عیسیٰ نگری میں 6سالہ مسیحی بچی سے زیادتی، مکینوں کا احتجاج


اہل علاقہ کو واقعہ پر گہری تشویش، انصاف مہیا کرنے والے اداروں سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔

 گزشتہ کچھ عرصہ سے اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے متعصبانہ رویہ پر اقلیتوں کو متعلقہ اداروں کو بہتر انداز میں آگاہ کرنا ہوگا تاکہ متعلقہ اداروں کو حقائق کا درست ادارک ہو اور وہ ایسے منفی عناصر کے خلاف مناسب کارروائی کیں تاکہ ملک پاکستان کا امیج خراب کرنے والے ان گندے کیڑوں نما انسانوں کا تدارک ہوسکے۔ 


یہ بھی پڑھیں؛کومل مسیح زیادتی کیس میں پولیس حراست سے فرار ملزمان پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک


پاکستان کا آئین اور قانون اقلیتوں کو حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے مگر اس کو عملی جامہ پہنانے میں منفی عناصر اور متعصبانہ سوچ کے لوگ رکاوٹ ہیں۔ 


ضرور پڑھیں؛اغواءکاروں کےچنگل سےبھاگ نکلنے والی مسیحی بچی کی خبر، وزیر برائے انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم