اُٗمید ہے تربیت یافتہ مسیحی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں گے۔ بشپ آف پشاور


اُٗمید ہے تربیت یافتہ مسیحی صحافی پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں گے۔ بشپ آف پشاور

 فیصل آباد (روبینہ کھوکھر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) کرسچین جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان ( سی جے اے پی) کے زیر اہتمام مسیحی صحافیوں کے لئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام ڈونگا گلی ( مری) میں کیا گیا ۔
جس میں پاکستان بھر سے 
مسیحی کیمونٹی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت۔


تربیتی ورکشاپ میں سینئر صحافی سبوخ سید ، عمانوئیل سرفراز اور آشر لیاقت نے بطور تربیت کار صحافیوں کی رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں؛صحافیوں کی تربیت قائد اعظم کے حقیقی پاکستان کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی

ورکشاپ میں مسٹر آشر لیاقت نے صحافت کے بنیادی اصولوں ' صحافتی اخلاقیات اور صحافتی اصولوں بارے آگاہ جبکہ مسٹر عمانوئیل سرفراز نے جدید صحافت ' تحقیقاتی رپورٹنگ ' فیچر رائٹنگ اور پرنٹ میڈیا کی سٹوریز کے حوالے سے ورکشاپ میں شرکت کرنے والے صحافیوں کو آگاہ کیا جبکہ سینٹر صحافی سبوخ سید نے کمزور طبقات ' حساس ایشوز اور اقلیتوں کے مسائل بارے رپورٹنگ کے اسلوب اور صحافتی اصولوں بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔


ورکشاپ میں بشپ آف پشاور بشپ ہیمفری پیٹر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے مسیحی صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم  پراکٹھا ہونا خوش آئند ہے۔



صحافی جہاں پر معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرتے ہیں وہاں پر یہ امن کے پیامبر بھی ہوتے ہیں۔مجھے یقین ہے سی جے اے پی کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے ہونے والے یہ مسیحی صحافی پاکستان کے سافٹ امیج کو سامنے لا کر ملکی ترقی اور استحکام کا سبب بنیں گے۔


یہ بھی پڑھیں؛ملک بھر سے صحافی برادری کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد


 تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر صحافیوں کے فن گالا کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر سی جے اے پی کے چیف آر گنائزر اور تربیتی ورکشاپ کے منتظم کاشف نواب نے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد مسیحی صحا فیوں کی استعداد کار بڑھانا ہے۔مسیحی صحافیوں کے لئے اس طرح کی ورکشاپس اور پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی