مسیحی صحافی فرانسیس سوداگراور سماجی کارکن راجا والٹر کو نامعلوم کار ٹکر مار کر فرار

 

نیشنل نیوز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسیس سوداگر کوفیروز پورروڈ قینچی کے قریب نامعلوم کار اور موٹر سائیکل سوارٹکر مار کر فرار ہوگئے جس سے ڈاکٹر فرانسیس سوداگر شدید زخمی ہوگئے۔


یہ بھی پڑھیں؛پاکستان کی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں اقلیتی ٹیچر کو بڑی سزا سنا دی



تفصیلات کے مطابق نیشنل نیوز نامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسیس سوداگرسماجی کارکن راجا والٹر کے ہمراہ فیروزپورروڈپریوحنا آباد سے اپنے آفس جارہے تھےکہ راستے میں قینچی کے قریب نامعلوم کار سوار اور موٹر سائیکل سوارنے جان سے مار دینے کی غرض ٹکر مارکر فرار ہوگئے جس سے ڈاکٹر فراسیس سوداگر اور سماجی کارکن راجا والٹر شدید زخمی ہوگئے۔

 زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں میں منتقل کر دیا گیابعد ازاں دونوں کو گھر شفٹ کردیا گیا۔ واضع رہے کہ ڈاکٹر سوداگر اورسماجی کارکن راجا والٹرمسیحی قوم کے حقوق اور پرسیکیوشن پر کام کر رہے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی