اسلام آباد راولپنڈی ڈائیسیز کے فادر صاحبان کی سالانہ Retreat مری میں منعقد


 اسلام آباد-راولپنڈی کے ڈائیسیز کےفادر صاحبان کی سالانہ ریٹریٹ  13 جون 2022 سے 17 جون 2022 تک آوور لیڈی آف سورو کیتھولک چرچ مری میں منعقد ہوئی۔

رویورنڈ فادر پیٹرک سیموئیل او ایف ایم کیپ  ریٹریٹ کے مرکزی مقرر تھے۔ ریٹریٹ کے دوران پادریوں کو اعتراف  کا موقع ملا۔


یہ بھی پڑھیں؛یوکرسٹک کانگریس 6 سینٹ میری کیتھولک چرچ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں منعقد ہوئی


17 جون 2022 کو عزت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے یوکرسٹک تقریب کی صدارت کی اور فادر صاحبان کی ڈائیسیز میں ان کی خدمات کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

آخر میں ریورنڈ فادر آصف جان (VG) نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ پیٹرک سیموئیل او ایف ایم کیپ، ہز ایکسیلینسی آرچ بشپ، اور تمام پادریوں کو ان کے وقت اور موجودگی کے لیے شکریہ ادا کیا گیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی