![]() |
پسماندہ طبقات کی سیاسی شمولیت مرکزی دھارے میں لانےکے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد |
رپورٹ اصغر رحمت ڈویڑنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز ساہیوال
لاہور معروف فلاحی تنظیم بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان (BLLF) کے اشتراک مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پسماندہ طبقات کی سیاسی شرکت کو مرکزی دھارے میں لانے پر خصوصی ورکشاپ کا انعقاد جس میں صحافی وسماجی شخصیت اصغر رحمت ودیگر مسیحی نمائندوں،معذوروں،خواتین،خواجہ سراء، بھٹہ مزدوروں اور مسلم شرکاء نے پنجاب بھر سے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے صحافیوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
ورکشاپ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری سیدہ غلام فاطمہ BLLF پروگرام منیجر مہر صفدر علی،اینکر پرسن کالم نگار سلیمان عابد،سید ایاز حسین نے مقامی حکومت کے قانون،تربیت انتخابات کا طریقہ کار اور مقامی قیادت کی تشکیل نو پسماندہ طبقات کی شمولیت پر مبنی آگاہی پروگرام پر روشنی ڈالی جس کو تمام شرکاء نے خوب سہرایا آخر میں انتظامیہ کی طرف سے پرتکلف ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation