فیصل آباد 45 سالہ اوباش نے 15/16 سالہ کمسن مسیحی بچی جنسی ہوس کے لیے اغوا کر لی

 

فیصل آباد 45 سالہ اوباش نے 15/16 سالہ کمسن مسیحی بچی جنسی ہوس کے لیے اغوا کر لی

فیصل آباد (رپورٹ؛ اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) محلہ مریم کالونی مدینہ ٹاؤن تفصیلات کے مطابق زبردستی اغوا ہونے والی کمسن صباٰ دختر ندیم مسیح بعمر 15/16کی والدہ روبینہ زوجہ ندیم مسیح جو کہ محنت مزدوری کرتی ہے اس نے بتایا کہ میری دو کمسن بیٹیاں مقدس اور صباء گھریلو ملازمہ ہیں کام کی غرض سے وہ 20/05/2022 تقریباً نو بجے صبح گھر سے کام والی جگہ پر جا رہی تھی کہ اغوا کار محمد یاسر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جنسی خواہش کی غرض سے رکشہ پر اغوا کر کے لے گئے۔


یہ بھی پڑھیں؛لاہور؛ شارش مسیح اغوا کے بعد بے دردی سے قتل لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا


 جس کو بچشم خود طارق، مسیح عامر مسیح نے جاتے ہوئے دیکھا جبکہ والدہ کی مدعیت میں FIR بجرم 365B ت پ کٹ چکی ہے۔

 تاحال تین دن گزرنے کے بعد کمسن بچی بازیاب نہ ہو سکی ہے لواحقین ودیگر مسیحی برادری کا پرزور مطالبہ ہے کہ بچی کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ایسا نہ ہو کہ یہ بھی کیس جبری مذہب تبدیلی اور شادی کا نہ بن جائے جو کہ آئے روز مسیحی بچیوں کے ساتھ ہو رہا ہے



Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی