ہمیں معاشرے میں امن کے قیام اور رواداری کے فروغ کے لئے عدم برداشت کے روہے کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اعجاز عالم

 

ملتان (نوائے مسیحی نیوز) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے میں امن کے قیام اور رواداری کے فروغ کے لئے عدم برداشت کے روہے کا خاتمہ کرنا ہو گا۔


 یہ بات انہوں نے ایک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان رنگ، نسل، علاقائیت اور مذہب کے نام پر تقسیم اور تفریق کسی صورت لائق تحسین نہیں ہے ، پشاور، سیالکوٹ اور میاں چنوں کے المناک سانحات عدم برداشت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رویوں میں مثبت تبدیلی کیلئے لوگوں کو مقامی سطح پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ مثالی اور پر امن معاشرے کا قیام عمل میں آ سکے اسی لیے ہم نے ملتان میں پانچ یونین کونسلز اور ایک ڈسٹرکٹ میں بین المذاہب ہم آہنگی کونسلز بنائی ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزارت انسانی حقوق کیجانب سے ملک عدنان کو ایوارڈ پیش کیا گیا


 صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام مذاہب اور مسالک قابل احترام ہیں اور کوئی بھی مذہب ذات پات، رنگ و نسل اور عقیدے کی بنیاد پر انتشار اور فساد کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ تعلیم اور روزگار کے مواقع مہیا کر کے سماج میں خوشحالی اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے اس موقع پر میاں شاہد ندیم ایگزیکٹو ڈائریکٹر سوشل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیوز نے کہا نچلی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے اس کے لیے ہم کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔

 کانفرنس سے اراکین صوبائی اسمبلی عظمی کاردار، سعدیہ سہیل رانا، ثانیہ کامران، بشری بٹ، کنول پرویز، سمیرا کومل، سبنل ملک، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، ربیعہ نصرت, ایڈیشنل سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب محمد عنصر محمود, میاں شاہد ندیم، ممتاز حسین، شاکر حسین شاکر، ماہین جمیل، عبدالماجد وٹو، مولانا عبدالحق مجاہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اعجاز عالم نے کانفرنس سے اراکین صوبائی اسمبلی اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔


یہ بھی پڑھیں؛صوبائی وزیر اعجازعالم کی ڈیجیٹل سوشل میڈیا ونگ کے سیمینار میں شرکت


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم