بیٹی بچاؤ تحریک اسلام آباد کا اجلاس، پاسٹر ولیم سراج کے قتل کی مذمت


 بیٹی بچاوٗ تحریک اسلام آباد چیپٹر کے خصوصی اجلاس میں پشاور میں پاسٹر ولیم سراج کے اندوہناک قتل کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔ 


یہ بھی پڑھیں؛مسیحی ملازمین کا بیٹی بچاؤ تحریک میں شمولیت کا اعلان


جس میں دہشت گردی کے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کے پی کے حکومت سے مجرموں کو جلد از جلد گرفتارکرنے اورانہیں قرار واقعی سزا دینے کی اپیل کی گئی۔


یہ بھی پڑھیں؛جبری شادیوں اورکم سن بچیوں سے زیادتیوں کے خلاف بیٹی بچاﺅ تحریک میدان میں



اسلام آباد چپیٹر کے کوارڈی نیٹر نتھانی اقبال نے اقلیتوں کے خلاف بڑھتے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت کے خلاف صرف قوانین اور سزائیں ہی کافی نہیں، بلکہ سماجی سطح پر اخلاقی تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے، جس میں علماٗ کا کردار اہم ہے جو بد قسمتی ہے نظر نہیں آرہا۔


 ضرور پڑھیں؛بیٹی بچاؤ تحریک کی دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا



 تحریک کے اہم راہمنا اور ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے کوارڈی نیٹر فرانس ملک نے قتل کے محرکات کے تاحال منظرعام پر نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلدس میں موجود تمام شرکا کے مطابق، اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہو تشدد ان میں خوف اور عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں؛بیٹی بچاؤ تحریک کے نئے سال کے پہلے اجلاس پر پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا


اجلاس میں چئیرمین تحریک نعیم یعقوب گل صاحب کی جلد اسلام آباد آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا اور شرکأ نے انکا شایان شان استقبال کرنے کا اعادہ کیا۔ 


اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تحریک کو مزید متحرک کرنے کیلئے کارکن کو مقامی طور پر عہدہ دارانہ ذمہ داریاں سونپنا ضروری ہے۔ جس کے تحت متحرک ساتھیوں کو سیکٹرکی بنیاد پر کوارڈی نیشن سونپنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن چئیر مییں تحریک نعیم یعقوب صاحب کریں گے۔ 


اجلاس میں تحریک کی مالی خود مختاری کے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا اور یہ طے ہوا کہ تحریک کے ساتھی ماہانہ فنڈز کے ذریعے اسکے عمومی اخراجات پورا کریں گے اور صرف بڑی سرگرمیوں کیلئے مرکزی قیادت سے معاونت لی جائیگی۔ 


یہ بھی پڑھیں؛وزیر اعظم پاکستان کم عمر اقلیتی بچیوں کی جبری شادی کے خلاف قانون سازی کا اعلان کریں۔ بیٹی بچاؤ تحریک


اجلاس میں سب دوستوں سے شئیر کیا گیا کہ بیٹی بچاؤ تحریک، خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں ۸ مارچ ۲۰۲۲ کو اسلام آباد میں ایک بڑی تقریب کے اہتمام کا اعادہ رکھتی ہے۔ تقریب کی تفیصلات چئیرمین تحٰریک کی اسلام آباد آمد پر ساتھیوں کی مشاورت سے طے کی جائیں گی۔ 

sss

اس خصوصی اجلاس میں تھانی ایل اقبال، ملک فرانسس، پرویز نزیر کھوکھر، یوسف گلزار بھٹی، آئزک گل، آ صف سہوترہ، شاہد خان، وسیم یوسف، جاوید کھوکھراور شویز کھوکھرنے شرکت کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم