جھنگ ؛سینٹ مارٹین سکول جھنگ میں مسیحی برادری کی طرف سے عید میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پرمسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سکول کی انتظامیہ کی طرف سے کیک کاٹا گیا۔
سکول کے ایڈمنسٹریٹر پطرس الیاس اور ایم ڈی تنویر گلزار کی طرف تمام سے اہل اسلام کو آج کے بابرکت دن پر مبارکباد دی گئی۔
آخر میں ملک پاکستان میں امن ، بقا اورسلامتی دعائیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ سینٹ مارٹین اسکول کا مشن مسلم مسیحی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے اور دنیا کو بتانا ہے کہ مسلمان اور مسیحی سب محب وطن پاکستانی ہیں ۔
تنویر گلزار ، جو امریکہ میں رہ رہے ہیں ، اپنے ملک پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا جذبہ رکھتے ہیں ، خاص طور پر جھنگ کے بچوں کے لیے۔ وہ یہ کر رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں؛جبری تبدیلی مذہب، وزارت مذہبی امور اور لاہور ہائیکورٹ - شکیل انجم ساون
ایم ڈی تنویر گلزار نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ مسلمان بھائی اور مسیحی برادری اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کرائیں۔ اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ ساتھ مسلم بچوں کو اسلامی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
ہمارے پیارے وطن میں کام کرنے والی بیرونی طاقتوں کے منفی پروپیگنڈے کو شکست دینے کے لیے مذہبی ہم آہنگی ضروری ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation