ہارون مسیح شہید کے نام سے منسوب بورڈ کو مٹانے کی کوشش پاک نیوی نے ناکام بنا دی

ہارون مسیح شہید کے نام سے منسوب بورڈ کو مٹانے کی کوشش پاک نیوی نے ناکام بنا دی

سیالکوٹ ؛ شہید ہارون مسیح پاک نیوی کے مسیحی جوان کے نام پر لگے بورڈ کو سرخ رنگ سے مٹانے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔


 اس پر پاکستان نیوی کے آفیسران، نیوی اہلکاروں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ساتھ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے کا فوری دورہ کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛سعود مسیح شہید کی برسی اور جشن آزادی پرمسیحی نوجوانوں کا منفرد اقدام

 

متعلقہ اداروں نے شہید نوجوان کے خاندان سے تعزیت کی اور ہارون مسیح شہید کے نام سے منسوب بورڈ کو دوبارہ سے خوبصورت الفاظ میں لکھ دیا۔


اس موقع پر شہید ہارون مسیح کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاک نیوی نے مسیحی قوم کا دل خوشی سے بھر دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں؛شہید مسیحی سپاہی خضر حیات کے جنازے کی رسومات ادا کردی گئیں

 

یاد رہے کہ پاکستانی فخرے مسیحی ہارون مسیح پاک بحریہ کا مسیحی نوجوان مکران کوسٹل ہائی وے روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا۔ 


گوادر میں اپریل 2019 میں مسافر بسوں سے اتار کر جن 14 مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا ان میں سے ایک ہارون مسیح شہید تھے جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔



 یہ بھی پڑھیں؛خداوند میں سوجانے والے اور مسیحی سوشل میڈیا پر وائرل سجاول خان کون تھے؟


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی