اقلیتی راہنماؤں نے جس طرح مسائل سینیٹ واسمبلی میں اُٹھائے وہ قابل تحسین ہے؛ روحیل ظفر شاہی

اقلیتی راہنماؤں نے جس طرح مسائل سینیٹ واسمبلی میں اُٹھائے وہ قابل تحسین ہے؛ روحیل ظفر شاہی

اقلیتی راہنماؤں نے جس طرح مسائل سینیٹ واسمبلی میں اُٹھائے وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پی ایم آر سی کے جنرل سیکرٹری روحیل ظفر شاہی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ 

 

 یہ بھی پڑھیں؛خلیل جارج کو اقلیتی امور کی وزارت ملنے پر مقامی مسیحی قیادت کی طرف سے مبارکباد

 

ان کا کہنا تھا کہ  سینیٹر کامران مائیکل صاحب، ایم این اے نوید عامر جیوا صاحب، ایم پی اے خلیل طاہر سندھو صاحب، ایم پی اے طارق مسیح گِل صاحب، ایم پی اے رمیش سنگھ اروڑا صاحب اور ایم پی اے انتھنی نوید سہوترہ صاحب ہم مشکور ہیں کہ گزشتہ دِنوں آپ نے سینیٹ و اسمبلی فلور پر مسیحی و دیگر اقلیتی برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے مسائل پر حکومت کی توجہ دلائی۔

 

مزید پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم کو روایتی "پرنا" اور مٹھائی پیش کی گئی

 

مسیحی و دیگر اقلیتی برادری بھی آپ سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ آپ ایسی لہو گرما دینے والی تقاریر کی ساتھ ساتھ مسائل کے حل کیلئے بھی عملی اقدامات کریں۔ آپ نے جس درد کیساتھ ہمارے مسائل سے اسمبلی اراکین کو آگاہ کیا قابلِ تحسین ہے۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم اور مہندر پال سنگھ کی ثمر ناظر کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آمد

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم