خیبر پختونخواہ کے اقلیتی افراد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے حاصل ہونے والی اپڈیٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے اقلیتی طالب علموں کے لیےتمام یونیورسٹیوں میں 2 فیصد کوٹہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسیحی سائنسدان جنہوں نے مسلمان علماء کو تعلیم دی
حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق کوٹہ کی منظوری کے لیے نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن اور ایم پی اے ولسن وزیر کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔
مذکورہ افراد و وفد سی ایم خیبر پختونخواہ، سیکرٹری ایجوکیشن اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے ایجوکیشن کوٹہ کی منظوری کے لیے تسلسل سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ انجینئرنگ اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹس میں بھی کوٹہ کی منظوری کے لیے کاوشیں جاری ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation