پشاور آل سینٹ چرچ کے متاثرین ساڑھے سات سال بعد بھی حکومتی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں جب کے صوبائی اسمبلی سے قانون کی منظوری کے بعد بھی متاثرین کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جاسکیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پی اے ایف کورنگی کریک بیس میں چرچ کا سنگ بیناد رکھ دیا گیا
ستمبر 2013 کو دو خودکش حملہ آوروں نے پشاور کے کوہاٹی آل سینٹس چرچ میں حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
مسیحیوں کے لیے خوشخبری ، کشمیر میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
ان متاثرین کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام اور لواحقین کی مدد کے لیے صوبائی حکومت نے دسمبر2020 میں اقلیتوں کی بحالی اور انڈومنٹ فنڈ کے قیام کا قانون منظور کیا تھا تاہم اب تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation