کرسمس سے ایک ماہ قبل اغواءہونے والی مسیحی بہنوں کی لاشیں مل گئیں


کاہنہ (تریضہ پیٹر سے )مکھن کالونی کے مشتاق مسیح کی بیوی ساجدہ اور اس کی بہن عابدہ 24 نومبر کو گھر سے خریداری کے لئے بازار گئی اور واپس نہ آئیں۔ تلاش کرنے کے باوجود نہ ملنے پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا شکار

11 دسمبر کو کاہنہ نہر سے ایک گلاکٹی نامعلوم خاتون کی چھے روز پرانی اور چار جنوری کو دوسری نامعلوم خاتون کی نعش ملی گزشتہ روز دونوں لاشوں کی شناخت ساجدہ مشتاق اور اس کی بہن عابدہ بی بی کے نام سے ہوئی۔


ضرور پڑھیں؛ نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر

 دونوں بہنیں فیروزپور روڈ کی ایک میڈیسن فیکٹری میں کام کرتی تھی پولیس نے شک کی بناپر اس فیکٹری میں کام کرنے والے 2افراد ممتاز اور نعیم کو گرفتار کر لیا ۔


یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا

کرائم رپورٹر کے مطابق کے علاقے میں چند روز قبل گندے نالے سے ملنے والی حواتین کی لاشوں کی پولیس کے مطابق شناخت ہوگئی دونوں مقتولین سگی بہنیں 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ساجدہ کے نام سے ہوئی جو 26 نومبر کو کاہنہ سے اغوا ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں؛ بریکینگ :عثمان مسیح اور اس کی والدہ کا قاتل گرفتار

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی