مسیحیوں کے لیے خوشخبری، زیارت مقدسہ مریم کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومتی ماسٹر پلان


شیخو پورہ (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر+شکیل انجم ساون)زیارت مقدسہ مریم کی تعمیر و ترقی کے لیے ماسٹر پلان تیار، تزئین و آرائش اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

یہ پڑھیں؛مسیحیوں کے لیے خوشخبری ، کشمیر میں چرچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

زیارت مقدسہ مریم پر گورنر چوہدری محمد سرور کا صوبائی وزیر اعجاز عالم کے ہمراہ خصوصی دورہ، اس موقع پرعزت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ نے گورنر پنجاب جناب چوہدری محمد سرور کا استقبال کیا انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور

ضرور پڑھیں؛پی اے ایف کورنگی کریک بیس میں چرچ کا سنگ بیناد رکھ دیا گیا

اس موقع پر گورنر پنجاب نے عزت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاہ آرچ بشپ فرانسس شاہ کے ہمراہ جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔


مسیحیوں کے لیے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا یہ بڑ اتحفہ ہے جس کے تحت زیارت مقدسہ مریم کی تزئین و آرائش اور تعمیر کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب کی سربراہی میں قائم مذہبی سیاحت اور ورثہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛سینٹ پیٹرکس کالج میں فنانشل سپورٹ پروگرام کی کامیابی پر پروقار تقریب کا انعقاد

 
ایک اندازے کے مطابق زیارت ِ مقدسہ مریم پر ہر سال ایک اعشاریہ دو ملین زائرین آتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے فوری طور پر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

ضرور پڑھیں؛نئی کتاب نوجوان ہمارا فخر ہماری امید کی پروقار تقریبِ رونمائی

 زیارت مقدسہ مریم پر سیاحوں کے لے ہوٹل، رہائشی کمرے اور دیگر سہولیات تعمیر کی جائیں گی جبکہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے لیے بھی متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے۔
شیخو پورہ مریم آباد روڈ پر جاری تعمیر کا کام چھیاسٹھ ملین روپے سے مکمل کیا جائے گا جس میں روڈ بھی شامل ہے۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی