صدر آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس محترمہ سائرہ بشارت کا کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کا دورہ



میرپور (رپورٹ؛ امر راہی کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )کرسچن کمیونٹی میر پور نے محترمہ سائرہ بشارت کی سربراہی میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ میرپور کا دورہ کیا اور چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کو انکے بلا قدر خدمات پہ تمغہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں؛میرپور مسیحی عبادت گاہ زلزلے کے باعث عبادت کے لیے خطرناک، مد د کی اپیل

وفد نے کشمیر آرفن دیلیف ٹرسٹ کمپلیکس کے دوران کہا کہ کورٹ یتیم و مسکین بچوں کو جس ماحول میں تعلیم جیسی لازوال دولت سے نواز رہا ہے وہ بیشک بہت ہی نیک اور اجر کا کام ہے، کورٹ میں مہیا صہولیات ارلی درجے کی ہیں جس سے آراستہ ہو کے کورٹ سے فارغ التحصیل بچے دنیا میں اپنے قابلیت کا جوہر منوائیں گے اور پاکستان کا نام روشن کرینگے۔


چئیرمین کورٹ چوہدری محمد اختر (تمغہ امتیاز) نے وفد کو بتایا کہ کورٹ بلا تفرق یتیم اور مستحق بچوں اور بچیوں کی نہ صرف تعلیم و تربیت کرتا ہے بلکہ انکے اخلاقی اقدار اور نشونما کو بھی موثر ترجیح دیتا ہے۔

ضرور پڑھیں؛آزاد کشمیر کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے لیے اہم پیش رفت

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی