میرپور آزاد کشمیر (رپورٹ؛ امر راہی کوآرڈینیٹر میرپور+ تریضہ پیٹر ) میرپور مسیحی عبادت گاہ زلزلے کے باعث عبادت کے لیے خطرناک، مدد کی اپیل
گزشتہ چند سالوں میں آزاد کشمیر کے نوجوان مسیحی صحافی ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سماجی راہنما شکیل انجم ساون نے سوشل میڈیا اور اپنی صحافتی کوششوں سے یہاں آباد مسیحیوں کی موجودگی کے متعلق دنیا کو آگاہ کیا یہاں تک کہ 2014تک خود آزاد کشمیر میں بسنے والے مسیحی دوسرے اضلاع میں مسیحیوں کے وجود سے بے خبر تھے۔
صدر آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس سائرہ بشارت کا دختران کشمیر کے دفتر کا دورہ
گزشتہ چند سالوں میں پاکستان اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانی مسیحی کمیونٹی نے آزاد کشمیر کے مسیحیوں کی شناخت، حقوق اور وقت فوقتاً پیدا ہونے والے مسائل کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میرپور آزاد کشمیر سے کرسچن کمیونٹی کی نمائندہ جماعت آزاد کشمیر مینارٹیز الائنس کی صدر سائرہ بشارت نے یہاں واقع کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہ کو زلزلہ کے دوران پہنچنے والے نقصان اور اس کی مرمت کے لیے فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے۔
صدر سائرہ بشارت کی طرف سے مہیا کی گئی ویڈیوز میں سرکاری سطح پر تعمیر کردہ کمیونٹی ہال جسے یہاں کی کرسچن کمیونٹی بطور چرچ استعمال کرتی ہے کو پہنچنے والے نقصان اور اس کی خستہ حالی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں؛آزاد کشمیر کی اقلیتوں کے لیے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا؛ جاوید یونس گل
سائرہ بشارت اور ایکما کی تمام ٹیم خود بھی فلاحی امور اور عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت میں مالی و عملی طور پر ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ یہاں بلڈنگ کی مرمت کے ساتھ ساتھ قبرستان کے لیے مہیا کردہ رقبہ کاتحفظ بھی درکار ہے۔
ضرور پڑھیں؛آزاد کشمیر کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے لیے اہم پیش رفت
نوائے مسیحی نمائندہ امر راہی کوتفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ زلزلہ کے بعد پاکستان وبیرون ملک مسیحی تنظیموں اور چرچز نے میرپور کے مختلف علاقوں میں متاثرہونے والے مسیحیوںکی بھرپور خبر گیری اور مدد کی تھی جس کے لیے وہ بہت شکر گزار ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عبادت گاہ کی مرمت کے لیے بھی انہیں بڑی اُمید ہے کہ اچھا رسپانس ملے گا۔ نوائے مسیحی کی صورت میں خدا نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے یہاں سے ہم اپنی آواز پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ خدا نوائے مسیحی کو دن دگنی رات جگنی ترقی دے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation