قمر بھٹی پر غیر اخلاقی تشدد، بلوچستان کی اقلیتی قیادت نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا


کوئٹہ(رپورٹ؛ تریضہ پیٹر )بلوچستان کے اقلیتی رہنماو¿ں نے حکومت سے مطالبہ کیا یے کہ کوئٹہ میں قمر بھٹی پر تشدد کرنے اور غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا نوٹس لیا جائے واقعے میں ملوث عناصر کو 48 گھنٹوں میں گرفتار نہ کیا گیا تو سخت اقدام کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں؛

یوئیل طارق مسیح کے ساتھ علاقہ کے پٹھانوں کی نازیبا حرکات، رپورٹ کرانےپر گھر والوں پر حملہ

کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناصر مسیح خلیل جارج شہزاد کندن اور دیگر اقلیتی رہنماو¿ں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے رہنما موجود ہیں کسی کے خلاف نہیں چند روز قبل قمر بھٹی کی شرمناک ویڈیو وائرل ہوئی ۔مسیحی قوم میں اس واقعے کے بعد تشویش پائی جاتی ہے اس واقعے کا حکومت نوٹس لے ۔سائیر کرائمز کے تحت کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ذیادتی کے لیے مسیحی بچی یا بچہ لاؤ ورنہ تمہارے ساتھ کریں گے

واقعے سے ملک میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا ثاثر دینے کوشش کی گئی اس واقعے کو ملک دشمن عناصر اچھالنا چاہتے ہیں ۔بلوچستان میں اقلیتوں کو سینے سے لگایا جاتا تھا اقلیتوں کو غیر محفوظ ہونے سے بچایا جائے اسیے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔


ضرور پڑھیں؛ نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر

 گیارہ لاکھ سے زائد رقم وصول کرنے کے باوجود سود پر رقم دینے والوں کا ظلم ختم نہیں ہوا بلوچستان میں ایسا واقعہ لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی