حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر جناب صفدر علی بگھیو کی ہدایت پر ڈاکٹر صلاح الدین ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ( شعبہ صحت و صفائی) حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے انسانی حقوق کے کارکن و امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے مرکزی چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز کے ہمراہ ٹنڈو یوسف لطیف آباد میں واقع اقلیتی برادری کے قدیم اقلیتی قبرستان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ جانئے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین مسیحی کراٹے چیمپن بہن بھائی کے متعلق
اس موقع پر
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صلاح الدین نے قبرستان میں موجود بارش اور نالے کے
پانی کی فوری نکاسی کیلئے پمپس کی تنصیب، قبرستان کی دیوار کے ساتھ نالے کی مرمت
اور قبرستان میں کچرا پھینکنے والے فیکٹری مالکان کو کچرے کی روک تھام کیلئے نوٹس
جاری کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ اس موقع پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے سابق
اقلیتی ڈسٹرکٹ میمبر چوہدری یعقوب عزیز مسیح و سابق اقلیتی کونسلر لعل چند سیجوانی
بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation