بوٹا امتیاز کی قیادت میں سماجی کارکنان کے وفد کی بشپ سیمسن شکر دین سے ملاقات


حیدرآباد سندھ :سماجی کارکن و امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے مرکزی چیف کوارڈینیٹر بو ٹا امتیاز، پشپا کماری ، چوہدری یعقوب عزیز مسیح اور حفیظ بھٹی پر مشتمل وفد نے عزت مآب کاتھولک بشپ سیمسن شکردین ڈایوسیس آف حیدرآباد سے ملاقات کی- اس موقع پر بوٹا اِمتیاز نے عزت ماب بشپ سیمسن شکردین کو امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کیجانب سے اقلیتی عوام کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے کی جانے والی عملی جدوجہد بالخصوص سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ دنوں ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ واسا کے مستقل و کنٹریکٹ سینیٹری ورکرز کی 6 ماہ سے رکی ہ وئی تنخواہوں و ریٹائرڈ سینیٹری ورکرز کی 6 ماہ کی رکی ہوئی پینشنز کی ادائیگی جو پچھلے 20 سال سے پرانہ مسئلہ تھا اس کی کامیابی سے آگاہ کیا- بوٹا امتیاز نے بشپ سیمسن شکردین کو چیئرمین سیموئیل پیارا کیجانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے زیر اہتمام 19 جون 2014 کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے اقلیتوں کے حقوق کے حوالہ سے جاری ہونے والے فیصلہ پر پرنٹ کرائی گئی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا- اس موقع پر بشپ سیمسن نے امپلیمینٹیشن منارٹی رائیٹس فورم کی اقلیتی عوام کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور اپنے ہر ممکنہ تعاو ¿ن کی یقین دہانی کرائی-

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی