شہباز بھٹی ورکرز مومنٹ ساؤتھ پنجاب کے صدر وسیم اشرف صادق چیدہ کی ایم پی اے بابا فیلبوس سے ملاقات

 



رحیم یار خان (ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر نوائے مسیحی سلمان)

شہباز بھٹی ورکرز مومنٹ ساؤتھ پنجاب کے صدر وسیم اشرف صادق چیدہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے رکن، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ہیومن رائٹس اینڈ منارٹی افیئرز پنجاب، بابا فیلبوس ایم پی اے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر موومنٹ نے معزز مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔


ملاقات کے دوران ساؤتھ پنجاب میں مقیم اقلیتی برادریوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بالخصوص ضلع رحیم یار خان میں اقلیتی برادری کو درپیش مشکلات اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر گفتگو ہوئی۔


وسیم اشرف صادق چیدہ نے بابا فیلبوس ایم پی اے کو ضلع رحیم یار خان کے دورے کی دعوت دی، جس پر انہوں نے جلد ہی دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی