فیصل آباد (نمائندہ: یعقوب مسیح، ڈویژنل کوآرڈینیٹر) — مینارٹیز رائٹس موومنٹ پاکستان کی ٹیم، جس میں پادری جمشید اسلم، سماجی کارکن فیاض بھٹی، اور انسانی حقوق کی معروف کارکن شیریں اسلم شامل تھیں، نے حالیہ دنوں زبردستی مذہب تبدیلی کا شکار ہونے والے 14 سالہ مسیحی لڑکے شمریز مسیح کے گھر کا دورہ کیا۔
شمریز مسیح کے متعلق 21 جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسے مبینہ طور پر زبردستی اسلام قبول کروایا گیا،
موومنٹ کی ٹیم نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، دو ماہ کی خوراک اور مالی امداد فراہم کی، اور واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
دورے کے دوران ٹیم نے اس واقعے کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی اور یقین دلایا مینارٹیز رائٹس موومنٹ پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
یہ دورہ نہ صرف متاثرہ خاندان کے لیے ایک سہارا ثابت ہوا بلکہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سول سوسائٹی متحرک ہے اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation