رحیم یار خان: اقلیتی برادری کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

Rahim Yar Khan: Minority community holds rally to express solidarity with Pakistan Army
Rahim Yar Khan: Minority community holds rally to express solidarity with Pakistan Army

رحیم یار خان (سلمان منسی ڈویژنل کو آرڈینیٹر نوائے مسیحی)  پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اقلیتی برادری کی جانب سے ایک پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں سماجی رہنما اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس ریلی میں غریب نواز، انوش صدیق، شفیق مسیح، سلامت مسیح، کامران سلیم اور صدیق مسیح شامل تھے۔


ریلی کے شرکاء نے قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر غریب نواز  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں اور پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور امن کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی